جو لڑکیاں گنجے لڑکوں کا رشتہ مسترد کرتی ہیں شادی کے 5 سال بعد انکے خاوند گنجے کیوں ہو جاتے ہیں ؟ ایک سروے کا دلچسپ سوال اور چند لڑکیوں کے جواب

  پیر‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2022  |  14:59

نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔ایک یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے دو الگ الگ گروپ بنائے گئے، لڑکوں کے گروپ نے ریسرچ کی کہ۔۔۔ جو لڑکیاں گنجے لڑکوں کا رشتہ مستردکردیتی ہیں تو شادی کے پانچ سال بعد ان کے شوہر گنجے ہو جاتے ہیں۔۔۔ لڑکیوں نے جوابی ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ۔۔ جو لڑکے موٹی لڑکیوں کے

رشتوں سے انکار کرتے ہیں ان کی بیویاں دو سال بعد ہی موٹی ہوجاتی ہیں۔۔۔دلہن کی رخصتی کے وقت ایک آنٹی اسے نصیحت کرنے لگی۔۔ بیٹی ایویں ایویں تھوڑا سا تو رو لو۔۔۔ جس پر وہ ماڈرن دلہن چلائی۔۔۔ روئے وہ جو مجھے لے کر جارہے ہیں۔۔ہم نے حیرت سے باباجی کو دیکھااور کہا۔۔ان مثالوں کی بھلا کلچر سے نتھی

کرنے کی کیا ’’تُک‘‘ بنتی ہے؟؟ فرمانے لگے۔۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں رشتے مستردکرنے کی وبا پھیلی ہوئی ہے،یہ اسی طرح جاری رہی تو پھر سمجھو یہ بھی ہمارا کلچر بن جائے گا۔ اور پہلے ہمارا کلچر تھا کہ لڑکیاں رخصتی پر روتی ہیں، یہ کلچر بھی اب آہستہ آہستہ رخصت ہونے لگاہے۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات بھی کلچر کے حوالے سے ہی ہے۔۔تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو جمعہ کے روز مسجد جائے اور اپنی اپنی جوتی پہن کر واپس آئے۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔