بچے کھیل کود میں مگن ہوں تو وہ عام طور پر ماں باپ کی بات پر کان نہیں دھرتے۔ اب ایک ٹک ٹاکر خاتون نے بچوں کو بغیر ڈانٹے اپنی بات سنانے اور منوانے کا ایک حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔ دی سن کے مطابق یہ خاتون ٹک ٹاک پر ’جو‘ (Jo)کے نام سے معروف ہے۔ اس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں بچوں کو کھیل کو د سے فوراً روکنے اور اپنی بات
سنانے کا یہ طریقہ بتایا ہے۔جو اس ویڈیو میں عملاً یہ طریقہ کرکے دکھاتی ہے۔ا س کے دوبیٹے اس کے اردگرد بھاگ رہے ہوتے ہیںا ور شور مچا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک وہ بلند آواز اور قدرے تلخ لہجے میں ’Hey‘ کہتی ہے۔ اس کی آواز سنتے ہی
دونوں بچے فوراً رک جاتے ہیں اوراس کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔جو کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 25لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں کئی لوگ اعتراف کر رہے ہیں کہ جو کا یہ طریقہ واقعی کام کرتا ہے اور بچے فوراً کھیل مستی چھوڑ کر آپ کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔