Android AppiOS App

تبدیلی کی لہر کے پی کے میں گھس گئی ، چار وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہو گیا

  پیر‬‮ 19 اپریل‬‮ 2021  |  16:17

خیبرپختونخواحکومت نے مبینہ ناقص کارکردگی اور ذاتی نوعیت کی بعض شکایات پر مزید چار وزرا کو فارغ کرنیکا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے مذکورہ کا بینہ ارکان کو اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،

انہیں مشیر اطلاعات بنانیکا امکان ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحب زادے ابراہیم خٹک اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان کو بھی حکومتی ٹیم کا حصہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔صوبائی کابینہ میں ردوبدل کے پیش نظر تحریک انصاف کے کئی ارکان اسمبلی بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے کابینہ میں شمولیت کیلئے لابنگ اور قیادت کیساتھ رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے جبکہ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے باعث گزشتہ

ہفتے حلف اٹھانے والے چار وزرا کے محکموں کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ وزیر اعلی خیبرپختون خوا محمود خان نے مبینہ خراب کارکردگی کی پاداش میں ہفتہ کے روز 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو فارغ کیا تھا جن میں مشیر سائنس وٹیکنالوجی ضیا اللّٰہ بنگش، مشیر توانائی حمایت اللّٰہ اور معاون خصوصی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غازی غزن جمال شامل تھے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اب چار صوبائی وزرا کو بھی ان کے عہدوں سے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے چاروں وزرا کو اپنے استعفے کرانے کی ہدایت کردی ہے ان چار وزرا میں دو کا تعلق وزیر اعلیٰ محمود خان کے اپنے ملاکنڈ ڈویژن، ایک پشاور اور ایک وزیر کا تعلق جنوبی ضلع سے ہے۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے بتایا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی اور بعض وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مشاورت ابھی جاری ہے، فیصلوں کا اعلان چند روز میں ہوگا البتہ بیرسٹر محمد علی سیف کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیٹے اور اسد قیصر کے بھائی کی کابینہ میں شمولیت کا بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،ذرائع کے مطابق اقص کارکردگی کے حامل وزرا کو رواں ہفتے کسی بھی وقت فارغ کیا جاسکتا ہے۔صوبائی کابینہ کے بعض وزرا اپنے محکموں کی تبدیلی پر ناخوش ہیں اور وہ اپنے محکمے بچانے کےلئے سرگرم ہیں جبکہ بعض من پسند محکمے حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل ہونے والے چار نئے وزرا عاطف خان، شکیل احمد، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور کے محکموں کا اعلان نہیں

کیا جاسکا ہے، پانچ دن گزرنے کے باوجود وزرا اپنے محکموں کے انتظار میں ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎