Android AppiOS App

تحریک لبیک سے مذاکرات ہو رہے ہیں یا نہیں ؟ وزارت داخلہ سے تازہ ترین خبر

  پیر‬‮ 19 اپریل‬‮ 2021  |  16:16

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی اپنے ایجنڈے سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں تھی اس لیے ریاستی رٹ کی بحالی کیلئے بادل ناخواستہ کچھ اقدامات کرنا پڑے۔اس کے سواکوئی چارہ نہیں تھا‘اس وقت مذاکرات کا کوئی عمل

جاری نہیں ہے‘20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے‘کالعدم تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست کالعدم گروہ کے سامنےنہیں جھکی جبکہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پولیس نے لاہور میں کوئی ایکشن پلان یا شروع نہیں کیا‘جوابی کارروائی صرف اپنے دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے کی گئی۔قانون نافذکرنے والے اداروں اور پولیس

کی مدد سے راستے کھول دئیے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیاہے۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہورمیں پیدا ہونے حالات اور جانی ومالی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔منصورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے فرانس کے سفیرکی ملک بدری کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ لاہور میں پیدا شدہ صورتحال کے فوری بعد انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیر دفاع پروز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور رمضان کے مبارک مہینہ میں بدامنی کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وعدوں کی پاسداری کرے اور مسلمانان پاکستان کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ حکومت معاہدہ کو وعدہ کے مطابق اسمبلی میں لائے۔ایف اے ٹی ایف کی پاسداری کے لیے حکومت اس حد تک نہ جائے کہ اپنے ہی لوگوں پرجبر اور ظلم پر اتر آئے۔ سراج الحق نے سعدحسین رضوی اور مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ معاملہ کو افہام تفہیم سے حل کرے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎