Android AppiOS App

انا للہ وانا الیہ راجعون! پوری دنیا میں پاکستان کا نام مشہور کرنے والی شخصیت انتقال کر گئی

  پیر‬‮ 19 اپریل‬‮ 2021  |  13:10

المشہور ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بندہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوفی طرز پر دیوانہ وار ڈھول بجا کر ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے، گونگا سائیں کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا اور یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے ہر جمعرات کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع شاہ جمال کے مزار پرکرتے تھے۔

گونگا سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے روشناس کرایا ہے، بابا شاہ جمال جو انیسویں صدی کے مشہور صوفی بزرگ تھے ان کے بارے میں مشہور ہ تھاکہ وہ بھی اسی طرز کے ڈھول کی تھاپ

پر رقص سے اپنے وجدکا اظہار کیا کرتے تھے ایک ہی آلہ موسیقی کی مدد سےانہوں نے صوفی طرز معاشرت اور اسلام کو پھیلانےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎