Android AppiOS App

مولانا خادم حسین رضوی کی تحریک لبیک کا قصہ ختم : حکومت نے اچانک بڑا اعلان کردیا

  پیر‬‮ 19 اپریل‬‮ 2021  |  13:06

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے۔خبروں کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بند کیا تھا، جن میں سے 191 جگہیں کلئیر کرادی گئی ہیں، اس وقت صرف

لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے کسی صورت اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔شیخ رشید کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے اس لئے تحریک لبیک کے خلاف ایسے اقدامات کرنا پڑے، حکومتی رٹ کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے،

ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، اور اس تنظیم کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق ایک ماہ میں کابینہ فیصلہ کرے گی، 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت ناموس رسالتﷺ پر بات نہیں آنے دینا چاہتے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎