Android AppiOS App

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ،عوام کی چیخیں سنائی دینے لگیں،آج کی بڑی خبر

  منگل‬‮ 23 فروری‬‮ 2021  |  16:48

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے دو دن بعد منگل کے روز گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے اضافے کے ساتھ 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹرہوگیا۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 25 پیسے اور ڈیزل میں 35 پیسے

فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس وقت کی اعلیٰ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ فی الحال اس وقت ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اعلی ترین سطح پر چل رہی ہیں۔ کچھ شہروں میں تو یہ 100 روپے کی سطح کو بھی

عبور کرچکا ہے۔نیا سال پیٹرولیم ایندھن کے لئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک مجموعی طور پر 25 دن ہی پیٹرول مہنگا ہوا ، لیکن ان دنوں میں ہی یہ 7.02 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ نئے سال میں 25 دنوں کے دوران ڈیزل 7.45 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎