Android AppiOS App

لاکھوں روپے ملنے والے ہیں ریٹائر ملازمین کے لے بڑا اعلان ہو گیا

  پیر‬‮ 22 فروری‬‮ 2021  |  14:37

خوشخبری ۔۔۔۔ پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین واجبات کی ادائیگی کب ہوگی ؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے۔اس ضمن میں واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک شہید ملت برانچ

میں با قاعدہ اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا، اس اکاؤنٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے۔واضح رہے کہ اکاؤنٹ کے قیام کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا۔مراسلے کے مطابق مجاز افسران

کے ایک گروپ میں 2 جب کہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کے لیے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎