Android AppiOS App

و ہ ویڈیو گیمز جو آپ کو لکھ پتی بنا سکتی ہیں

  پیر‬‮ 22 فروری‬‮ 2021  |  23:18

عام طور پرویڈیو گیمز کھیلنے والے لوگوں کو بے کار اور غیر سنجیدہ سمجھا جاتا ہے اورانھیں ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن یہی گیمز کھیلنے والے لوگ اگر تھوڑی سی سمجھداری کا مظاہرہ کریں تو وہ اتنے پیسے کما سکتے ہیں کہ ان کے ویڈیوگیمز کھیلنے کےمشغلےکو ان کے گھر والے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھیں گے۔کیونکہ ہم آپ کو ایسی ویڈیو گیمز بتانے جا رہے ہیں جن سے آپ لاکھوں روپےکما سکتے ہیں۔اگر

آپ وارزون، فیفا، اوورواچ یا لیگ آف لیجنڈز جیسی ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تو آپ ان کے ذریعے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ اس وقت جو لوگ ویڈیو گیمز کے ذریعے بھاری رقوم کما رہے ہیںان میں سے اکثر نے مشغلے کے طور پر ویڈیو گیمز کھیلنی شروع کی

تھیں لیکن اب وہ اسے پیشہ بنا چکے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر آمدنی سپانسرشپ اور ایڈورٹائزنگ کے ذریعے کماتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو کھلاڑی مقابلوں میں فاتح قرار پاتے ہیں انہیں انعام میں بھاری رقم ملتی ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎