Android AppiOS App

سوشل میڈیا کی یاری جیب پر بھاری۔۔۔ سکھر کے نوجوان کو کراچی بلا کر گرل فرینڈ نے کیا کر ڈالا

  پیر‬‮ 22 فروری‬‮ 2021  |  23:59

سکھر سے تعلق رکھنے والا 17سالہ نوجوان سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی کے نتیجے پر 70 ہزار سے ہاتھ دھو بیٹھا۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایک ج، عل ساز لڑکی نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکے سے دوستی گاڑھی جس کا تعلق سکھر سے تھا، لڑکی نے کچھ عرصے کی دوستی کے بعد نوجوان کو ملاقات کی دعوت دی جسے قبول کرکے نوجوان اپنے گھر والوں کو آگاہ کیے بغیر کراچی پہنچ گیا۔پولیس کے

مطابق نوجوان کے گھر والوں نے 5 روز گھر سے غائب رہنے پر اس کی تلاش میں کراچی کا رخ کیا، کراچی پہنچ کر انہوں نے اپنے بیٹے کی کھوج نکالی جو اس وقت اپنی دوست کو طارق روڈ پر شاپنگ کروانے میں مصروف تھا۔لڑکی اس وقت تک نوجوان

کی جیب سے 70 ہزار کی شاپنگ کرچکی تھی اور مزید 30 ہزار کا تقاضا بھی کررہی تھی۔نوجوان کے اہلخانہ نے طارق روڈ پہنچ کر اپنے بیٹے کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، اردگرد کے لوگوں نے اسے سارے واقعے کو  کی  سمجھتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیدی۔بھیڑ کے جمع ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ج، عل ساز لڑکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس نوجوان اور اس کے اہلخانہ کو بھیڑ کے درمیان سے نکال کر فیروز آباد پولیس اسٹیشن لے آئی۔پولیس اسٹیشن میں لڑکے سے پوچھ گچھ کے دوران پتا چلا کہ اس نے لڑکی کو 70 ہزار کی شاپنگ کروائی ہے ، جس پر پولیس نے نوجوان سے ج، عل ساز لڑکی کی تفصیلات حاصل کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎