ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کو سینیٹ انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کے وفد سے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز میں ملاقات کی جس دوران ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور دیگر موجود تھے ، ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے
متعلق بات چیت کی گئی ، وفاقی وزراءنے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ ہم اتحادی ہیں ۔ ایم کیوایم نے وفاقی وزراءکی درخواست پر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں بھی وفاقی حکومت کا ساتھ دیں گے