Android AppiOS App

اداکارہ ماورا حسین کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، فضا سوگوار

  ہفتہ‬‮ 20 فروری‬‮ 2021  |  18:18

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک اداکارہ ماورا حسین کی نانی انتقال کر گئیں۔اداکارہ ماورا حسین نے اپنی انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال ہو گیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ واحد انسان تھیں جن سے میں

پنجابی میں بات کیا کرتی تھی، انہوں نے اپنی تمام نواسیوں، پوتیوں اور پوتوں کو ان کی زبان میں بات کرنا سکھایاماورا حسین نے بتایا کہ میری نانی مجھے ہر دوسرے دن فون کیا کرتی تھیں اور ہم مختصر گفتگو کرتے تھے اور میں انہیں ہمیشہ کہتی تھی کہ آپ میرے لیے دعا کریں اور وہ ہمیشہ یہی کہتی تھیں کہ میں کرتی ہوں۔اداکارہ نے

بتایا کہ میری نانی ہمارے ساتھ لوڈو کھیلا کرتی تھیں اور وہ ہمیشہ جیتا کرتی تھیں، وہ بہت ہی سادہ اور معصوم تھیں۔ماورا حسین کی نانی کی مغفرت کے لیے ان کے چاہنے والوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعائیں دی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎