Android AppiOS App

اہم ترین کھلاڑی کی چھٹی ۔۔۔ خبر آتے ہی شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

  ہفتہ‬‮ 20 فروری‬‮ 2021  |  18:14

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاح میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض موجود نہیں ہوں گے۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کوچ ڈیرن سیمی کے ہمراہ بائیو سیکیور زون کی خلاف ورزی کی اور سیکیور زون سے باہر ایک ٹیم ممبر سے ملاقات کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں

بھیج دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی جب کہ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے سے قبل دونوں کے 2 منفی ٹیسٹ نتائج لازمی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران یہ واقع پیش آیا

جس کے باعث ہفتے کو ٹرافی کے ساتھ ٹیم کا فوٹو شوٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی جگہ اتوار کو لاہور قلندرز سے میچ میں پشاور زلمی نئے کپتان کا فیصلہ ہفتے کو ہی کیا جائے گا اور شعیب ملک ممکنہ امیدوار میں نمایاں ہیں۔دوسری جانب ایک اور فرنچائز کے پلیئر کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے البتہ چونکہ وہ پہلے ہی آئسولیشن میں ہے اس لیے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎