Android AppiOS App

ماڈل علیزے نے دوسری شادی کر لی،جانتے ہیں لڑکا کون اور کیا کام کرتا ہے ؟

  ہفتہ‬‮ 20 فروری‬‮ 2021  |  14:04

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل، اداکارہ اور میزبان علیزے گبول نے دوسری شادی کر لی ہے۔ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنائی ہےعلیزے گبول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی پہنا رہا ہے۔ماڈل و اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ' نئی شروعات، الحمداللہ۔علاوہ ازیں علیزے گبول نے اپنی

پوسٹ کے کیپشن میں 'دلاور 'انگھوٹی کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔تاہم علیزے گبول نے اپنی پوسٹ کے ذریعے واضح اعلان نہیں کیا کہ آیا ان کی منگنی ہوئی ہے یا شادی۔لیکن اداکارہ کی دوست شانزے شیخ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے علیزے کی

انگوٹھی والی تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'الحمداللہ میری دوست اب شادی شدہ ہے۔ماڈل علیزے کی دوست کی اسٹوری سے بات ظاہر ہو رہی ہے کہ یہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اساما نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔بدقسمتی سے علیزے گبول کی یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور انہوں نے چند ہی عرصے میں اساما سے راہیں جدا کر لیں

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎