Android AppiOS App

ان تمام ڈرائیور زکو بنیادی تنخواہ، چھٹیاں اور چھٹیوں کی تنخواہ دی جائے۔۔۔!!! سپریم کورٹ کاتاریخی فیصلہ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

  جمعہ‬‮ 19 فروری‬‮ 2021  |  19:15

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر چلانے والے افراد کو اب سیلف ایمپلائڈ نہیں بلکہ تنخواہ پر رکھنا ہوگا۔ برطانیہ کی سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں ملک بھر میں ہزاروں اوبر ڈرائیورز کو کم سے کم اجرت اور چھٹیوں کی تنخواہ کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔ برطانوی سپریم کورٹ

کا یہ ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ ہے جس کے نتیجے میں اوبر کو بھاری معاوضے کے بل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے طویل عرصے سے ایک قانونی جنگ جاری تھی۔ اس جنگ کے پہلے تین راؤنڈز میں بھی اوبر کمپنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اس نے سپریم کورٹ سے

رجوع کیا اور یہاں بھی فیصلہ اوبر ڈرائیورز کے حق میں سنایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎