Android AppiOS App

حکومت میں آنے کی اُمیدیں بندھ گئیں! نواز شریف نے اچانک کارکنان کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟

  جمعہ‬‮ 19 فروری‬‮ 2021  |  16:12

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف موجودہ حکومت کے وقت سے پہلے خاتمے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے نئی منتخب ہونے والی سینیٹر سعدیہ عباسی سے کہا کہ وہ ملک و قوم اور غریبوں کی مدد کریں اور آئین کی بالا دستی کے لیے کام کرتی رہیں۔جمعرات کو نواز شریف اور سعدیہ عباسی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

نواز شریف نے سعدیہ عباسی کو مارکباد دی جس پر انہوں نے نواز شریف کو یقین دلایا کہ وہ عوام کی خدمت اور آئین کی بالادستی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔بیرسٹر سعدیہ عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن ہیں۔وہ تین سال قبل دہری شہریت کے تنازع پر سینیٹر کا حلف نہیں اُٹھا سکی تھیں۔وہ اپنے علاقے کی مخیر

شخصیتوں میں شمار ہوتی ہیں۔ نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ ملک اور عوام کو اس وقت خالص جمہوری حکومت چاہئیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔حکومت کا خاتمہ توقع سے قبل ہی ہو جائے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎