Android AppiOS App

پولیس ملازمین کی موجیں! محکمے نے ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، پنجاب پولیس میں تبدیلی آگئی

  جمعرات‬‮ 18 فروری‬‮ 2021  |  19:36

پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک ہفتہ وار چھٹی لازمی قرار دے دی گئی، فیصلے کا اطلاق اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جوانوں اور پولیس افسران کا ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جس کے مطابق کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک ہفتہ وار چھٹی لازمی قرار دے دی گئی، فیصلے کا اطلاق اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ تمام ڈی پی اوز کو جوانوں کی ہفتہ وار چھٹی کا روسٹر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،پہلے مرحلے میں سوموار سے لاہور سمیت بڑے شہروں کے جوانوں کو چھٹی ملے گی،اگلے ہفتے سے پورے پنجاب میں ہفتہ وار چھٹی کا نظام

لاگو کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوان ہفتہ وار چھٹی سے اہلخانہ کو وقت دے سکیں گے، فتہ وار چھٹی دینے کا مقصد جوانوں کو ذہنی دباو سے باہر نکالنا ہے، کاغذی کاروائی کی بجائے آئی ٹی بیسڈ چھٹی دی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اہلکاروں کی چھٹی کے نظام کو مانیٹر کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎