Android AppiOS App

مشاہد اللہ خان کی وفات! انکی جگہ کسے سینیٹر کا ٹکٹ دیا جاسکتا ہے؟ بڑا نام سامنے آگیا

  جمعرات‬‮ 18 فروری‬‮ 2021  |  18:25

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماوَں کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں معاون خصوصی کے عہدے پر رہنے

والے عرفان صدیقی کو ٹکٹ دینے کی حمایت کردی گئی ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ن لیگی رہنما عرفان صدیقی کے حق میں ووٹ دیا ۔ جس کے بعد قوی امکان ہے کہ عرفان صدیقی کوٹکٹ ملنے کی صورت میں وہ جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ، کیوں کہ الیکشن کمیشن نے بھی ان کے کاغذات نامزدگی

کو منظورکرلیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎