Android AppiOS App

سینیٹ انتخابات کا دنگل! خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے ایک اور سرپائز دے دیا

  جمعرات‬‮ 18 فروری‬‮ 2021  |  14:30

خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کی سینیٹ امیدوار فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔ فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں کاغذات آخری وقت میں جمع کروائے۔

سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فرح خان منے اپنے اصل نام فرحت شہزادی کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔الیکشن کمشنر نے فرحت شہزادی کو آج کاغذات کی جانج پڑتال کے لیے طلب کر رکھا

تھا لیکن وہ اس سے قبل ہی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ فرحت شہزادی کے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎