Android AppiOS App

بوائے فرینڈکو اتنی اہمیت نہ دیں کہ اداکارہ اشنیٰ شاہ کے بیان نے سب کو حیران کردیا

  جمعرات‬‮ 18 فروری‬‮ 2021  |  13:27

اداکارہ اشنیٰ شاہ نے خواتین اور خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ رومانوی جذبات کو کم اہمیت دیں تو نہ صرف ان کی زندگی بہتر گزرے گی بلکہ وہ تیزی کے ساتھ آگے بھی بڑھیں گی۔میرا سیٹھی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اشنیٰ شاہ نے نہ صرف ذاتی زندگی، رومانوی مسائل اور سوشل میڈیا پرتنقید کرنے کے مسائل پر کھل کر بات کی بلکہ

انہوں نے شوبز کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔اشنیٰ شاہ نے میرا سیٹھی کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کا مذکورہ انٹرویو اکتوبر 2020 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے چند ماہ بعد اب نشر کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے بعض باتیں غیر اہم بھی

لگیں گی۔طویل انٹرویو کے دوران اشنیٰ شاہ نے بتایا کہ ان کا بچپن کینیڈا میں گزارا، تاہم 7 سال قبل انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ’سید‘ تھیں، جس وجہ سے انہوں نے اپنے نام کے آخر میں ’شاہ‘ لگایا اور انہیں کئی لوگ اپنے نام سے ’شاہ‘ کا لفظ ہٹانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیںاداکارہ کے مطابق ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور وہ والد کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں۔اشنیٰ شاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مہم ’می ٹو‘ پر اس لیے بات نہیں کرتیں کہ مذکورہ معاملے پر بہت سارے لوگ بات کر رہے ہیںاداکارہ کے مطابق انہوں نے دیگر سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے ٹھان رکھی ہے اور

وہ ان پر بات کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنے کےکچھ نقصانات بھی ہیں، کیوں کہ اگر اس مہم پر بات کرتے ہوئے کوئی کسی پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگائے تو مذکورہ الزام کو ثابت کرنے کے شواہد نہیں ہوتے، جس وجہ سے الزام لگانے والی کی عزت بھی خراب ہوسکتی ہےاشنیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کی تمام خواتین نے زندگی میں کم از کم ایک بار کسی نہ کسی طرح کی ہراسانی کا سامنا کیا ہوگا، اس لیے ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنے والی بھی زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ’فیمنسٹ‘ ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ اب تو

بہت سارے مرد بھی خود کو ’فیمنسٹ‘ کہتے ہیں۔اشنیٰ شاہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے واقعات کو یاد کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ رومانس سے دور رہیں تو بہتر ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎