Android AppiOS App

مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

  جمعرات‬‮ 18 فروری‬‮ 2021  |  12:57

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے. نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے مشاہداللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علالت کا شکار تھے. مشاہداللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما

تھے۔ ان کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎