Android AppiOS App

یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کے لیے ہر حد تک جانے کا عزم! آصف زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے، ووٹ کے بدلے کیا پیشکش کر دی؟

  بدھ‬‮ 17 فروری‬‮ 2021  |  20:17

سابق صدر آصف علی زرداری سینیٹ الیکشن کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطے کیے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔مختلف پارٹیوں کے ارکان سے رابطے کر لیے۔ذرائع کے مطابق ارکان سے رابطوں میں آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کئی ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔سابق صدر نے تحریک انصاف کے ارکان کو مستقبل کی سیاست میں اکاموڈیٹ کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت کی صورت میں پی ڈی ایم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم پیش کرے

گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎