Android AppiOS App

زارا نعیم ڈار نے ACCAکا امتحان کس طرح پاس کیا؟ خود ہی بتا دیا

  بدھ‬‮ 17 فروری‬‮ 2021  |  13:42

پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار اکاؤنٹنگ کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کا فخر بن گئی ہیں۔ زارا نعیم کا کہنا ہے کہ بے شک اے سی سی اے کے امتحانات مشکل ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اس میں ٹاپ نہ کیا جا سکے،اگر آپ محنت کریں تو کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔میں نے بھی سخت محنت کر

کے ہی ٹاپ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابتدائی تعلیم کے اندر بھی اکاؤنٹنگ کا مضمون رکھا ہوا تھا۔او لیول اور اے لیول میں بھی پسندیدہ مضمون اکاؤنٹنگ تھا۔مجھے پتہ تھا کہ میں نے اسی کو لے کر آگے چلنا ہے اسی لیے میں نے اے سی سی اے کا انتخاب کیا۔زارا نعیم نے اے سی

سی اے کرنے خواہشمند طالب علموں کو کہا کہ محنت آپ کو ہر چیز میں کرنا پڑتی ہے، جو بھی پڑھنا ہو اس کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔اے سی سی اے میں آپ کو تھوڑی سی زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس میں پریکٹس بہت زیادہ چاہئیے ہوتی ہے۔اس کے لیے کوئی اضافی ٹیوشنز کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ خود محنت کر کے بھی اچھے نمبر لے سکتے ہیں۔زارا نعیم نے مزید کہا کہ میرے والدین نے بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے۔میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں تمام والدین اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں،خاص طور پر لڑکیوں کے جو شوق ہیں ان کو پورا کریں۔وہ جو بھی پڑھنا چاہیں اس میں سپورٹ کر رہے ہیں۔دووسری جانب سوشل میڈیا پر بھی زارا انعم کے نام سے ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے انہیں لوگوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اکاؤنٹنسی کے شعبے میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی کوالیفکیشن کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎