Android AppiOS App

طلبا و طالبات‎تیاری کر لیں ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟ وزیرتعلیم نے اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 17 فروری‬‮ 2021  |  13:26

خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رواں سال مئی یا جون میں ہوں گے، انٹرمیڈیٹ امتحان سے قبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گورنمنٹ شہید ثاقب نواز نمبر2 پشاور کینٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کو جائزہ لیا اور کہا کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، مختلف ٹیمیں اسکول

میں باقاعدگی سے ایس او پیز چیک کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کلاسز کو باہر کھلے میدان میں بھی لیا جاسکتا ہے، موجودہ سال طلبہ کے لیے مشکل سال ہے، انٹرمیڈیٹ امتحان سےقبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا خیبرپختونخوا میں رینڈم کورونا ٹیسٹنگ کی

جارہی ہے۔شہرام ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ بغیر امتحان کسی طالب علم کوپاس نہیں کیا جائے گا، اسکولوں میں کورونا صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا، بچے مہلک وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد مرحلہ وار تعلیمی ادارے دوبارہ کھل رہے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں صورتحال دیکھ کر اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔تاہم وزیر تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں کا اس پر کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ بحال ہوچکا ہے، بورڈز امتحانات طلبہ کی موجودگی میں ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎