Android AppiOS App

پاکستانی اداکارہ سجل علی جمائمہ کیساتھ کیا کررہی ہیں؟جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے

  بدھ‬‮ 17 فروری‬‮ 2021  |  12:47

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہمراہ جمائما گولڈ اسمتھ کو

بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اور جمائما کسی کمرے میں موجود ہیں جبکہ دونوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سجل جمائما کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں۔سجل علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ MemoriesForALifeTime کا استعمال کیا۔اداکارہ نے صرف 9 گھنٹے پہلے ہی یہ تصویریں

انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن پر اب تک ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اور اس بات کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔جمائما

کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎