Android AppiOS App

(ن) لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے! راجہ ظفر الحق کی پارلیمانی سیاست کو کیوں ختم کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

  منگل‬‮ 16 فروری‬‮ 2021  |  20:28

سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے ، ن لیگ نے اپنے ہی پارلیمانی چیئرمین کی سیاست کو ختم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے راجہ ظفر الحق کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر مخالفت سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے راجہ ظفرالحق کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے راجہ ظفر الحق کی عمر پر اعتراض اٹھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اب وقت اور سیاسی حالات بدل چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راجہ ظفر الحق نے اپنے بیٹے محمد

علی راجہ کے لیے ٹکٹ مانگا لیکن انہیں بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎