Android AppiOS App

علیزے شاہ کی دانیال ظفر کے ساتھ ایک اور ویڈیو وائرل۔۔ ۔شول میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

  منگل‬‮ 16 فروری‬‮ 2021  |  18:12

پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ اور معورف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر بھی پیشے کے لحاظ سے گلوکار ہیں اور ماڈلنگ بھی کرتے ہیں، اب اُنہوں نے باقاعدہ اداکاری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔دانیال ظفر اور اداکارہ علیزے شاہ کی دوستی کے

آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، دانیال عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں میں کافی اچھی ہے۔دانیال ظفر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک نئی اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ علیزے شاہ کو ڈراتے ہوئے دیکھے جا

سکتے ہیں۔دانیال ظفر کی ویڈیو اسٹوری سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور سیٹ پر موجود بریک کے دوران دونوں فارغ اوقات میں موج مستیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔دانیال عزیز کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ اپنے موبائل میں مصروف ہیں جبکہ دانیال عزیز اِنہیں ایک اونچی آواز کے ذریعے ڈراتے ہیں جس پر علیزے شاہ ڈر جاتی ہیں، علیزے شاہ کے رویئے سے معلوم ہو رہا ہے کہ اُنہیں بار بار ڈرانا دانیال ظفر کی عادت ہے۔دانیال ظفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو چکی ہے جس پر مداحوں کی جانب ان دونوں کی دوستی دیکھ کر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دانیال ظفر کی اس وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب کچھ مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کے پرانے قریبی دوست نعمان سمی کا بھی زکر کیا جا رہا ہے ۔مداحوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی جانب سے یہ ویڈیوز نعمان سمی کو دکھانے کے لیے بنائی جا رہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎