Android AppiOS App

میں حلف لیتی ہوں کہ ۔۔۔کالج میں طالبات سے محبت کبھی نہ کرنے کا عہدلینے کی ویڈیو وائرل

  منگل‬‮ 16 فروری‬‮ 2021  |  18:08

ویلنٹائن ڈے پر جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار لرتے اور تمام عمر ساتھ رہنے کے عہد و پیمان باندھتے ہیں وہیں بھارت کے ایک کالج میں طالبات سے کبھی ''محبت نہ کرنے'' اور والدین کی رضامندی کے بغیر شادی نہ کرنے کا عہد لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقامی کالج میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر طالبات سے لیے جانے

والے عہد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر امراوتی کے ایک کالج میں ویہلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی نوعیت کی ایک انوکھی تقریب منعقد کی گئی۔ یوم محبت کی مناسبت سے منعقد کردہ س تقریب میں کالج کے ایک پروفیسر نے طالبات سے ایک انوکھا عہد

لیا جس میں طالبات سے '' محبت نہ کرنے'' اور والدین کی مرضی کے بغیر شادی نہ کرنے کی تلقین کی گئی ، طالبات سے لیے جانے والی اس عہد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کالج کے پروفیسر طالبات سے عہد لے رہے ہیں اور طالبات پروفیسر کے جملوں کو ساتھ ساتھ دہرا رہی ہیں کہ وہ پسند کی شادی کرکے کبھی والدین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیں گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اسکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب کرنا کسی کا بھی ذاتی معاملہ ہے اور ایسے میں اسکولز یا کالجز میں بچیوں سے اس قسم کے عہد لینا مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے۔جبکہ کچھ صارفین نے اسکول انتظامیہ اور پروفیسرز کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے دور میں بچیوں کو اس قسم کا شعور دینا نہایت ضروری ہے کیونکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں محبت کے دھوکوں میں غلط کام کر بیٹھتے ہیں جس کا خمیازہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بالخصوص والدین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎