Android AppiOS App

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کوگرفتارکرلیاگیا،آج کی بڑی خبر

  منگل‬‮ 16 فروری‬‮ 2021  |  14:28

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،حلیم عادل شیخ کو حلقہ پی ایس 88ضلعی ملیر چھوڑنے کیلئے پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا جہاں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ملیرمیں الیکشن کمیشن نےپہلاایکشن لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقہ

چھوڑنے کا حکم دیا جس پر انہوں نے انکار کردیا ۔انکار کے بعد پولیس نے حلیم عادل شیخ کو اپنے حصار میں لے لیا اور پکڑلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلیم عادل شیخ صبح آٹھ بجے سے حلقہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز کے دورے کررہے تھے اور مسلح گارڈز کے ساتھ علاقے میں گشت کررہے تھے جو قوانین کی خلاف ورزی تھی ان کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست

میں لے لیا گیا ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کی گاڑی پرفائرنگ کی جانچ پڑ تال کررہےہیں۔‎

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎