Android AppiOS App

جوان بیو ی کابوڑے شوہرکودھوکا

  منگل‬‮ 16 فروری‬‮ 2021  |  13:10

70 سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت میں ایک معمر شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر

اب خلع مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی نے معمر شخص نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے ہو آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں۔معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات

اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔20 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں۔مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان بیوی کے نام منتقل کیا ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎