Android AppiOS App

تنخواہوں میں بھاری اضافہ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان آج کیا کرنےوالے ہیں ۔ ؟سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

  پیر‬‮ 15 فروری‬‮ 2021  |  15:38

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے اور سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات کے بعد اہم اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس میں ملازمین سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹی کے ممبران ، وفاقی وزرااور پارلیمانی بورڈ کے ممبرا ن بھی شرکت کریں گے ۔نجی ٹی وی وزیراعظم عمران خان

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔پی ٹی آئی کے پی نے نجیب اللہ خٹک، سندھ کی تنظیم نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کی نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان مشاورت سے کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں

میں اضافے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں ملازمین سے مذاکرات کر نے والی کمیٹی کے ممبران بھی شامل ہوں گے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے بھی عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور پھر کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎