Android AppiOS App

سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی جیتیں گے یا نہیں؟ حیران کن پیشن گوئی کردی گئی

  پیر‬‮ 15 فروری‬‮ 2021  |  15:01

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کو شکست ہوگی ،ان کا کہناتھاکہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے۔

اعظم سواتی کے اس دعوے پر یوسف رضا گیلانی نے رد عمل میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں ، وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں۔ یادرہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور ان کےکاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ دو سابق وزرائے اعظم ہیں۔ سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے

کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎