Android AppiOS App

معروف اداکارہ نے چپکے سے شادی کرلی ،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے

  پیر‬‮ 15 فروری‬‮ 2021  |  13:56

فلمکار آشوتوش گوواریکر کے ٹی وی شو ’ایسوریسٹ’ میں نظر آنے والی اداکارہ شمتا انچن (Shamata Anchan) نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ گورو ورما (Gaurav Verma) کے ساتھ شادی کرلی۔شماتا اور گورو نے ایک سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 8 فروری کو شادی کرلی۔ شادی تقریب میں

جنوب اور شمال دونوں طرح کی ہندوستانی رسوم پوری کی گئیں۔شمتا اپنی شادی کی پوشاک میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اداکارہ نے لال اور سنہرے رنگ ساڑی پہنی تھی اور ماتھا پٹی جیسی ہیوی جویلری پہن کر اپنے لُک کو بڑھایا تھا۔ گورو نے ایک ہاتھی دانت کی شیروانی اور گلابی رنگ کی پگڑی پہنی تھی۔شمتا انچن ایک آئیڈیل جنوبی - ہندوستانی دلہن کی طرح لگ رہی تھیں۔ دونوں نے قریبی فیملی اور

دوستوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھے۔شماتا کے ٹی وی شو ’ایوریسٹ’ کے معاون فنکار روہن گنڈوترا اور

ساحل سلاتھیا شادی میں شامل ہوئے۔دونوں فنکاروں نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر دلہن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔اپنی ریسپشن پارٹی کی تصویروں میں، شمتا نے ایک سفید رنگ کی پوشاک اور خوبصورت جویلری کا متبادل منتخب کیا۔خبروں کے مطابق، نو شادی شدہ جوڑا اپنے ہنی مون کے لئے مالدیپ جانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ٹی وی شو ایوریسٹ کے بعد، شمتا ’بن کچھ کہے’ اور بعد میں رجنی کانت کی فلم ‘دربار’ میں دکھائی دی تھیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎