سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کی جانے والی سخت حفاظتی تدابیر میں 20 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ معاشرے کی سلامتی اور سابقہ کوششوں کو ضائع
ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ حفاظتی تدابیر میں مزید توسیع کی جائے۔ کورونا کے انسداد کے لیے قائم کمیٹی اور وزارت صحت کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے بعد اتوار رات 10 بجے سے حفاظتی تدابیر میں مزید 20 دن کا اضافہ کر دیا ، اس طرح حفاظتی تدابیر کل 30 دن تک محیط رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ
نئے فیصلے کے مطابق ہر طرح کی سماجی تقریبات میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 20 ہوگی۔ تمام معاشرتی اور اور تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔