Android AppiOS App

اتنے کروڑ دو گے تو میزبان بنوں گا سلمان خان نے بگ باس کے اگلے سیزن کےلئے شرط عائد کر دی

  پیر‬‮ 15 فروری‬‮ 2021  |  13:11

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کےلئے معاوضہ بڑھانےکی شرط عائد کر دی ۔ ان دنوں ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے اور اس کی میزبانی کے فرائض سلمان خان سرانجام دے رہے ہیں۔ اس شو میں کئی مشہور شخصیات شریک ہیں جن میں راکھی ساونت بھی شامل ہیں۔بگ باس کے رواں

سیزن کا ’فینالے ویک ‘ یعنی آخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اس پر سلمان خان نے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ شو میں سلمان خان نے کہا کہ یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے اور میں بھی آؤں گا لیکن پروڈیوسرز نے

معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آؤں گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎