Android AppiOS App

میں نے مونچھوں کے باوجود بھی سیف سے محبت کی کیونکہ ۔۔۔ کرینہ کپورنے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

  پیر‬‮ 15 فروری‬‮ 2021  |  12:58

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ اُنہوں نے سیف علی خان کی مونچھوں کے باوجود بھی اُن سے محبت کی ہے۔آج دُنیا بھر میں مغربی تہوار ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس دن لوگ اپنے پیاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے اُنہیں مختلف تحائف دیتے ہیں جن میں لال گلاب اور چاکلیٹس سرفہرست ہیں۔اس مغربی

تہوار کو جہاں دُنیا بھر کے لوگ منارہے ہیں تو وہیں نامور شخصیات بھی اس دن اپنے پیاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔اب اس ضمن میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر اُس وقت کی ہے جب سیف علی خان

نے اپنا لُک تبدیل کرنے کے لیے مونچھیں رکھ لی تھیں۔کرینہ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں سیف علی خان سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’ان مونچھوں کے باوجود بھی میں نے تم سے محبت کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎