Android AppiOS App

عمران خان اپنے قریبی دوست پر مہربان!وزیر اعظم نے دیرینہ ساتھی کو خوشخبری سُنا دی ، پوری پارٹی کو حیران کر دیا

  ہفتہ‬‮ 13 فروری‬‮ 2021  |  19:22

سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کے دیرنیہ ساتھی کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے دوست محمود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے۔ دوست محمود محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ’غیرت مند مسلمان” لکھنے میں بھی مدد کی تھی۔2016ء میں دوست محمد محسود کو پی ڈی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا۔

انہوں نے 2013ء اور 2018ء میں ہی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیشکن میں حصہ لیا تھا۔وہ کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے

سے بلائے گئے پارلیمانی بورڈ اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اس مرتبہ سینیٹ انتخابات کیلئے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹس دینے کی روایت ختم کریں گے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دیے جائیں۔ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے جو عوامی فلاح، بہتر قانون سازی کے لیے کام کریں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎