Android AppiOS App

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ،فی لٹرقیمت کہاں تک جاپہنچی ؟جانیں

  ہفتہ‬‮ 13 فروری‬‮ 2021  |  18:08

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل پانچویں روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ ملک میں ہر جگہ تاریخی لحاظ سے اعلیٰ سطح پر ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 30 پیسے

مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 88.44 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے کےاضافے سے 94.93 روپے جبکہ کولکاتامیں یہ 29 پیسے کے اضافے سے 89.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 90.70 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ ممبئی میں پہلی بار پٹرول 94 روپے اور چنئی میں

پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 36 پیسے کے اضافے سے 78.74 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ممبئی میں اس کی قیمت 38 پیسے کے اضافے سے 85.70 روپے ، چنئی میں 34 پیسے کے اضافہ سے 83.86 روپے اور کولکتہ میں 37 پیسے کے اضافہ سے 82.33 روپے فی لیٹر ہوگئی۔یہاں چیک کریں آپ کے شہر

میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت۔۔دہلی میں پٹرول 88.44 روپے اور ڈیزل 78.74 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول 94.93 روپے اور ڈیزل 85.70 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 89.73 روپے اور ڈیزل 82.33 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 90.70 روپے اور ڈیزل 83.86 روپے فی لیٹر ہے۔یدرآباد میں پٹرول 91.96 روپے اور ڈیزل 85.89روپے فی لیٹر ہے۔ بنگلور ومیں پٹرول 91.40 روپے اور ڈیزل 83روپے فی لیٹر ہے۔ بھوپال میں پٹرول 96.39 روپے اور ڈیزل 86.86 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا میں پٹرول 87.28 روپے اور ڈیزل 79.16 روپے فی لیٹر ہے۔ چندی گڑھ میں پٹرول 85.11 روپے اور ڈیزل 78.45 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 90.84 روپے اور ڈیزل 83.95 روپے فی لیٹر ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 87.22 روپے اور ڈیزل 79.11 روپے فی لیٹر ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎