Android AppiOS App

آسٹریلین اوپن میں خاتون نے ایسے اشارے کر دئیے کہ سٹیڈیم سے ہی نکال دیا گیا

  ہفتہ‬‮ 13 فروری‬‮ 2021  |  13:14

آسٹریلین اوپن میچ کے دوران سپینش پلیئر رافیل نڈال کو نازیبا اشارے کرنے والی خاتون تماشائی کو سٹینڈ سے باہر نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مائیکل مموہ کیخلاف میچ کے دوران ایک خاتون مسلسل نڈال پر آوازیں کسنے کے ساتھ نازیبا اشارے بھی کررہی تھیں جس پر سیکیورٹی اہلکار انہیں وہاں سے لے گئے۔ بعد ازاں جب نڈال سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس خاتون کو

جانتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں انہیں جانتا ہوں نہ ہی جاننا چاہوں گا۔واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میلبورن میں جاری ہے جس میں بھرپور مقابلے ہو رہے ہیں جبکہ کوویڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ روز تک تماشائیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد

کر دی گئی ہے البتہ ٹورنامنٹ کے میچز کوویڈ 19 کے سخت پروٹوکولز کے ساتھ جاری رہیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎