Android AppiOS App

موبائل فون اور سم باکس کی خریدو فروخت کرنے سے پہلے ۔۔۔!!!پی ٹی اے نے خبردار کردیا

  جمعہ‬‮ 12 فروری‬‮ 2021  |  19:37

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون، جی ایس ایم ایمپلی فائرز، بوسٹرز، ریپیٹرز اور سم باکس کی خریدو فروخت سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں اور خبردار کیا ہے کہ سیکشن 29 ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت باقاعدہ اجازت ، ٹائپ اپروول یا سی او سی نہ ہونے کی صورت میں ہر گز پراڈکٹس نہ خریدیں، ایسی

غیر معیاری ڈیوائسز نہ صرف انسانی صحت و قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ٹیلی کام سروس کے معیار میں خلل پیدا کرنے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی اے نے ایسی تمام ویب سائٹس اور ای کامرس میڈیمز جو ایسی ڈیوائسز کی تشہیر یا فروخت کر رہے ہیں ان کو بھی ہدایت کی کہ

وہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کی دفعہ 31 کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے اپنی متعلقہ ویب سائٹس سے ممنوعہ تمام مواد ہٹا دیں۔ ایکٹ کے تحت ایسے صارفین جو انفرادی طور پر بوسٹرز یا ایمپلیفائر کی انسٹالیشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، کوریج اور کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سے متعلقہ معیارات کے حوالے سے پی ٹی اے نے متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کوریج اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سی ایم اوز کو ہدایات جاری کی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎