Android AppiOS App

لیگی رہنماء عطا اللہ تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا

  جمعہ‬‮ 12 فروری‬‮ 2021  |  17:58

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ کو عطااللہ تارڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔لیگی رہنما کو ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تاحال انہیں گرفتار کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق عطاللہ تارڑ کو ضمنی الیکشن کی

\مہم کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانون توڑ ا جسکی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عطااللہ تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب عطااللہ تارڑ

کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں عطااللہ تارڑ کے ساتھ مزید کارکنان کو بھی پولیس موبائل میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کا بھرپور دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔عطاللہ تارڑ حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎