Android AppiOS App

سرکاری ملازمین کی تو لاٹری نکل آئی! تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور خوشخبری سُنا دی گئی

  جمعہ‬‮ 12 فروری‬‮ 2021  |  16:36

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جون سے آگے سارے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الاونسس وصول نہیں کر رہے۔

تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک بنیاد پر یکم مارچ سے ہی کر دیا جائے گا۔ جبکہ یکم جولائی سے ایڈہاک اضافے کو بنیادی تنخواہ میں بھی ضم کر دیا جائے گا۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔ایڈہاک ریلیف کو ہم نے بنیادی تنخواہو میں شامل

کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جون سے آگے تمام تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے بھی اپنے وسائل کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش بھی کی ۔ وزارت خزانہ نچلے اسکیل کے ملازمین کی اسکیل پروموشن اور اپ گریڈیشن کے لیے بھی کام کرے گی۔ مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان سے سرکاری وفاقی ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، پرویز خٹک اور علی محمد خان شامل تھے۔ وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تنخواہوں میں اضافے اور اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو سرکاری وفاقی ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بریفنگ لینے کے بعد وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ جبکہ سرکاری وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎