Android AppiOS App

یہ تو حال ہے اس معاشرے کا : پاکستان کے مشہور شہر میں بچہ اپنے والدین اور بہنوں کی شرمناک ویڈیوز بناتا رہا ، مگر کس کے کہنے پر ؟ جانیے

  جمعہ‬‮ 12 فروری‬‮ 2021  |  16:08

پاکستانی کے اہم تفتیشی ادارے ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے سندھ کے ضلع جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے شرمناک ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو اپنے اشاروں پر نچانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جامشورو میں یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ کی جانب سے کی گئی جس میں

ملزم شعیب خان گرفتار کرلیاگیا ہے، گجرات کے رہائشی متاثرہ بچے کے والدین نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم آن لائن گیمز، پب جی اور ایٹ بال کے ذریعے بچوں سے دوستی کرتا تھا اور پھر گیمز میں کوئین کا لالچ دیکربچوں سے انکے گھر والوں کی شرمناک ویڈیوز بنانے کا کہتا

اور معصوم بچے اسکے کہنے میں آجاتے ۔ یف آئی اے سائبر ونگ کاکہنا ہےکہ ملزم نے بعض بچوں سے ان کے گھر والوں کی ویڈیوز بھی منگوائیں، ویڈیوز کے ذریعے ملزم بچوں اوران کی فیملیز سے مذموم مطالبات منواتا ۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بچے اور ان کی فیملیز ملزم کا شکاربن چکے ہیں، ملزم کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے شرمناک ویڈیوز فروخت کرنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎