Android AppiOS App

انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ہوگئے۔۔ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔

  جمعہ‬‮ 12 فروری‬‮ 2021  |  13:24

بالی ووڈ اداکار سلمان خان (Salman Khan) اور اداکارہ کیٹرینہ کیف (katrina kaif) ’ٹائیگر-3 (Tiger 3)‘ میں پھر سے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کی جوڑی آخری بار سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔ دونوں اداکارہ فی الحال اپنے اپنے پروجیکٹس ختم کرنے میں لگے

ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ اس سال مارچ میں استنبول (Istanbul) میں ہوگی۔ پہلے خبریں آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہونے والی ہے۔کٹرینہ کیف فی الحال ’فون بوتھ’ کی شوٹنگ ادے پور میں کر رہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر ہیں۔ وہیں، سلمان خان ’انتم: دی فائل ٹوتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں اپنے اپنے فلموں کی شوٹنگ ختم کرکے ’ٹائیگر-3’

کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ دبئی میں کووڈ-19 کے بڑھتے کیس کو دیکھ کر فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ استنبول میں کرنے کا پلان بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ٹیم نے دسمبر، 2020 میں فلم کا پری پروڈکشن کام شروع کردیا تھا۔ ٹیم کو جگہ (لوکیشن) دیکھنے کے لئے ترکی بھی بھیجا گیا تھا۔ اس فلم کو منیش شرما ڈائریکٹ کریں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎