Android AppiOS App

بریکنگ نیوز:حکومت کی کامیابی ۔۔۔!!!اسلام آباد میں ایک اوربڑے مظاہرے کا خطرہ ٹل گیا

  جمعرات‬‮ 11 فروری‬‮ 2021  |  19:01

حکومت سے مذاکرات کے بعد تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کردیا ہے۔ ٹی ایل پی کی جانب سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سمیت دیگر مطالبات کے لیے 16 فروری کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا،حکومت سے مذاکرات کے بعد اب یہ مظاہرہ ملتوفی کردیا گیا ہے۔ معاہدے پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے علاوہ ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت کے چار رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں۔

’ریلوے میں کام کا ماحول انتا غلیظ ہے کہ میں نے سرینڈر کرنے کو ترجیح دی ‘محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسر نے استعفیٰ دیدیا دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں اس بات پر

اتفاق کیا گیا ہے کہ حکومت تحریک لبیک کو فورتھ شیڈول سے نکالے گی۔حکومتی وزرا کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت 20 اپریل کے بعد پارلیمنٹ میں معاہدہ کو پیش کرے گی، جب کہ معاہدے کو قانونی شکل دینے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔ٹی ایل پی قیادت کے مطابق 20 اپریل تک معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں معاہدہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎