Android AppiOS App

ہمایوں سعید عامر خان کے گھر کتنے دن مہمان رہے ؟ انکشاف نے مداحوں کو حیران کر دیا

  جمعرات‬‮ 11 فروری‬‮ 2021  |  16:42

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کئی سال قبل بھارت کے دورے کے دوران بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر مہمان بننے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ وہ بالی وڈ کی مشہور فلم گجنی کے ایک کردار کے لیے بھارت گئے تھے جہاں انہوں نےعامر خان سے ان کے ممبئی میں واقع گھر میں

ملاقات بھی کی تھی۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ 3 دن عامر خان کے گھر رہے، اور عامر خان نے مجھے دیکھ کر کہا تھا کہ آپ اس کردار کے لیے کافی گڈ لوکنگ ہیں۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت مزہ آیا، میں نے عامر خان سے دو مرتبہ

ملاقات کی اور انھوں نے ہمیں بہت سے دیسی کھانے اور پکوان پیش کیے اور پھر ہم پاکستان واپس آئے۔گفتگو کے دوران ہمایوں سعید نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے بالی وڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔اداکار نے مزید بتایا کہ رشی کپور کے انتقال سے کچھ روز قبل ہی انھوں نے بالی وڈ اداکار کی صحت کے حوالے سے ان سے بات کی تھی۔گفتگو کے دوران ہمایوں سعید نے 2005 میں زی ایوارڈز میں بالی وڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے ہمراہ کیے گئے رقص سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت پرجوش تھے لیکن بہت گھبرائے ہوئے تھے کیونکہ وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ہمایوں نے مزید بتایا ہم زی ایوارڈز کی تقریب سے ایک رات پہلے پہنچے تھے اور فورا ہمیں وہاں لے جایا گیا جہاں ریہرسل چل رہی تھیں۔ہمایوں سعید کے مطابق میں نے وہاں شاہ رخ خان سےملاقات کی لیکن وہاں کوئی ریہرسل نہیں ہو سکی تھی، اگلے دن شو سے ایک گھنٹہ پہلے ہم پہنچے اور صرف اسٹیپ سیکھے اور پرفارم کیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎