Android AppiOS App

وزیراعظم نے آخر کارحتمی فیصلہ کر لیا سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

  جمعرات‬‮ 11 فروری‬‮ 2021  |  14:36

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹریٹ بلاک ، ڈی چوک پر احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی نےملاقات کی ۔ملاقات کے دوران کمیٹی نے وزیراعظم کو سرکاری

ملازمین سے مذاکرات کے بعد طے شدہ فارمولے پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں آٹے کی پیداوار بڑھانے کے لیے فلورملز میں پسائی کا تناسب بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی وزرا، سیکرٹری اور چیف سیکرٹریز سمیت سینئرافسران شریک ہوئے۔ دوران اجلاس کسان کی سہولت کیلئے پھل اور سبزی کی منڈیوں میں اضافے

پر غور کیا گیا، اور گندم سے آٹے

کی پیداوار میں اضافے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آٹے کی پیداوار بڑھانے کے لیے فلورملز میں پسائی کا تناسب بڑھانے کے علاوہ گندم خریداری اور ترسیل واسٹوریج پر انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران اجلاس فروٹ وسبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے اور پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظرثانی کا فیصلہ ہوا۔ عمران خان نے منڈیوں کے قیام سے متعلق قوانین اور طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر نرخ پر عمل یقینی بنائے، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کی جائے، افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎