سابق وزیر عالم زیب خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے ۔ وہ کچھ عرصے سے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔عالم زیب خان کی نماز جنازہ انکی آبائی گاوں تھاکوٹ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق
رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی ۔ بعد ازاں ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ عالمزیب خان کچھ عرصہ پانی و بجلی کے وزیر بھی رہ چکے ہیں تاہم ضلع بٹگرام کے گھر گھر تک بجلی پہنچانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہیں ۔ وہ کئی بار عام انتخابات میں حصہ بھی لیں چکے ہیں ۔ عالمزیب خان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں
میں بھی ہوتا ہے ۔۔ بٹگرام کے سیاسی و سماجی شخصیات نے انکی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا ۔