Android AppiOS App

پی ایس ایل 6 کا ترانہ،گلوکارہ نصیبو لعل کیوں آبدیدہ ہوگئیں؟خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

  بدھ‬‮ 10 فروری‬‮ 2021  |  18:14

پی ایس ایل 6 کا ترانہ،گلوکارہ نصیبو لعل کیوں آبدیدہ ہوگئیں؟خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کا ترانہ 'گروو میرا گانے والی گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس گانے کے بعد لوگوں سے اتنا پیار ملے گا۔گلوکارہ نصیبو لعل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ

انہیں کسی نے اس قابل بھی نہیں سمجھا کہ ترانہ گاتی لیکن خدا مہربان ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کے گانے میں بہت اونچے سر دیے گئے، یہ زندگی کا سب سے مشکل گانا تھا، مجھے تو پی ایس ایل بھی نہیں کہنا آ رہا اور اس کا مطلب بھی نہیں پتا لیکن اس گانے کے بعد لوگ بہت پیار اور

محبت دے رہے ہیں، لوگوں کا اتنا پیار ملے گا کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا۔نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ اگر یہ ہر سال بھی کہیں تو ان کا گانا گانے کے لیے بہت محنت کروں گی۔گلوکارہ اپنے بیان کے دوران خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎