Android AppiOS App

2021ء کا پہلا سرکاری دورہ ! وزیر اعظم عمران خان کہاں روانہ ہو رہے ہیں؟

  بدھ‬‮ 10 فروری‬‮ 2021  |  18:08

وزیراعظم عمران خان سری لنکا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان کو سری لنکا کے صدر کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔وزیراعظم اس سال اپنے پہلے بیرون ملک دورہ میں اعلیٰ سطح کے وفود کے ساتھ

سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ کورونا وائرس وبا کے دوران اس دورے پر وزارت خارجہ خاموش ہے تاہم بھارتی اور سری لنکا کے میڈیا میں اس دورے کی گونج ہے۔ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ وزیراعظم کا غیر ملکی دورہ ہونے والا ہے ،دورے کا اعلان منطر عام پر آنے والا ہے۔یہاں پر یہ

بھی واضح ہو کہ سری لنکا میں عمران خان کافی مقبول ہیں۔ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے، میری ان سے دوستی رہی ہے، وہ بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، عمران خان کو سری لنکا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

عمران خان ان کے اور سری لنکن حکومت کے بہت اچھے دوست ہیں،گذشتہ سالہ مہندا راجہ پکسےسری لنکا کے صدر بنے تو وزیراعظم عمران خان نے مہندا راجہ پکسے کو ٹیلی فون کرکے سری لنکا کے بطور وزیراعظم تقرری پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے صدر کے طور پر مہندا راجہ پکسے کے دو ادوار میں سری لنکا کی ترقی کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم نے مہندا راجہ پکسے کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ سری لنکا کے وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎